ایک عورت کو حیض سے پہلے زردی (صفار) یا گدلا پن (کدرہ) محسوس ہوتا ہے اور کبھی کبھار یہ سرخی مائل ہوتا ہے، تو وہ نماز کیسے پڑھے؟

السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه
*Important question*

haiz start hone ke pehle joh signs aate hai jaise spotting black, brown toh jab ye signs start ho,jate hai tab se hi roza rakhna namaz band karna hai ya jab normal flow mai start ho tab se band karna hai is mai rajye masla batai bhut confusion hai

or agar kisi ko PCOD/ PCOS hai unke liye bhi same hai ya alg
الجواب:
📍🌿
شيخ ابن جبرین (حفظہ اللہ) سے سوال کیا گیا:
❓ ایک عورت کو حیض سے پہلے زردی (صفار) یا گدلا پن (کدرہ) محسوس ہوتا ہے اور کبھی کبھار یہ سرخی مائل ہوتا ہے، تو وہ نماز کیسے پڑھے؟
🌿جواب: “یہ فاسد خون (استحاضہ) ہے جو نماز سے نہیں روکتا۔ اسے چاہیے کہ اپنی شرمگاہ کو دھوئے، اس پر پٹی یا کپڑا باندھے (تاکہ خون نہ پھیلے) اور ہر نماز کے لیے وضو کرے، اور اسی طرح نماز پڑھے یہاں تک کہ وقت نکل جائے۔
پھر دوسرے وقت کی نماز کے لیے بھی اسی طرح وضو کرے۔ البتہ اگر اسے یقین ہو کہ دو وقتوں کے درمیان کوئی چیز خارج نہیں ہوئی، تو دوبارہ استنجاء اور وضو کرنا لازم نہیں ہے۔”
(فتاویٰ شیخ ابن جبرین سے اقتباس)
اور شیخ ابن عثیمین (رحمہ اللہ) سے سوال کیا گیا:
❓حیض سے ایک یا دو دن پہلے جو گدلا پن (کدرہ) آتا ہے، کیا وہ حیض (عادت) شمار ہوگا یا نہیں؟
🌿جواب: “حیض سے ایک یا دو دن پہلے آنے والا گدلا پن حیض نہیں ہے۔
کیونکہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے کہ:
[ہم (صحابہ کے دور میں) زردی اور گدلے پن کو (حیض میں سے) بالکل شمار نہیں کرتی تھیں]۔”
(لقاء الباب المفتوح: 14/36 سے اقتباس)
🔗
شیخ ابن عثیمین سے یہ بھی پوچھا گیا:
❓ہم امید کرتے ہیں کہ آپ حیض سے پہلے اور بعد میں آنے والے زرد اور گدلے پانی کے بارے میں اپنے قول کی وضاحت فرمائیں گے۔
س/  واضح رہے کہ ایک عورت کہتی ہے کہ ‘میرا حیض لازمی طور پر ایک دن پہلے گدلے پن یا زردی سے شروع ہوتا ہے’، اور کچھ خواتین کہتی ہیں کہ ‘میرا حیض ختم ہونے کے بعد مستقل طور پر زردی باقی رہتی ہے’۔ براہ کرم اس کی تفصیل سے وضاحت فرمائیں۔
🌿جواب: “ہماری رائے یہ ہے کہ حیض سے پہلے آنے والی زردی بالکل (حیض) نہیں ہے، اور حیض کے بعد آنے والی زردی بھی حیض نہیں ہے۔
البتہ حیض کے دوران آنے والی زردی حیض شمار ہوگی کیونکہ وہ ابھی پاک نہیں ہوئی۔
مثال کے طور پر:
– اگر کسی عورت کی عادت پانچ دن ہے، اس نے پہلے دو دن خون دیکھا، تیسرے دن زردی دیکھی، اور چوتھے و پانچویں دن پھر خون دیکھا، تو یہ زردی جو دو خونوں کے درمیان آئی ہے، حیض ہی سمجھی جائے گی۔
لیکن
– اگر اس نے دو تین دن یا اس سے زیادہ زردی دیکھی اور پھر (اصلی) حیض شروع ہوا، تو وہ (پہلی) زردی بالکل (حیض نہیں) ہے۔
اسی طرح
– اگر وہ پاک ہوگئی اور اس کے دن ختم ہوگئے، پھر اس نے زردی دیکھی تو وہ بھی کچھ نہیں ہے۔
خلاصہ یہ کہ: زردی یا تو حیض سے پہلے ہوگی، یا بعد میں، یا حیض کے درمیان۔
📍اور جو حیض شمار ہوگی وہ صرف وہی ہے جو حیض کے درمیان آئے۔”
(اللقاء الشهري: 66/15 سے اقتباس)
🔖
لہٰذا آپ کے سوال میں جن Spots کا ذکر کیا ہے ان کی وجہ سے نماز روزہ نہیں چھوڑا جائے گا جب تک Flowing نہ شروع ہو جائے
اور جنہیں PCOD یا PCOS ہو ان کیلئے بھی یہی حکم ہے

کہ ہر نماز کے لئے تازہ وضوء کریں اور نماز نہیں چھوڑیں اور نہ ہی ماہ رمضان کے روزے چھوڑیں۔

والله أعلم بالصواب

✍️ أبوالحسن خالد محمود عبد الرشید راؤ

Leave a comment