*گمراہ کن نظریہ سیاست اور سیاستدان*
سیاست دان خواہ مذہبی جماعت کے ہوں یا لبرل اور سیکولر
اپنے سیاسی منہج میں کل بھی گمراہ تھے اور آج بھی گمراہ ہیں۔
یہ سیاستدان اگرچہ خلیفہ وقت ہی کیوں نہ بن جائیں مگر ان کی یہ نظریہ سیاست کی گمراہی ہمیشہ گمراہی ہی رہے گی ۔
🔖
خوارج اور معتزلہ سے ہمارا اختلاف اصولی ہے
– ہمارے اصول اہل سنت کے ہیں جن میں حاکم وقت کی گمراہی کا رد بطور گمراہی فرض ہے ( اس کی ذات اور ریاستی اداروں کو ٹارگٹ کئے بغیر )
– اور گمراہی یا غلطی اور گناہ کو بہانہ بنا کر حاکم وقت کی ذات اور ریاست کے اداروں کو ٹارگٹ کرنا یہ خوارج کا طریقہ ہے۔
– جبکہ ہم حاکم وقت کی موجودگی میں اس کے سامنے کلمہ حق کہنے کو جہاد سمجھتے ہیں
– مگر اس کی پیٹھ کے پیچھے منبر و محراب اور اخبارات و میڈیا میں بیٹھ کر لوگوں کو حکومت کے خلاف ابھار کر تحریکی پروپیگنڈہ کا حصہ بننا فتنہ خوارج ہے
📍اور اسی فتنے کو ڈیموکریسی کے نام پر سب لبرل اور سیکولر و کیمونسٹ پروموٹ کرتے ہیں
سيدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے سیاسی امور میں اختلاف پیدا ہونے کے خدشے کے موقع پر فرمایا تھا کہ خبردار ، تمہارا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر اس شخص سے بری الذمہ ہے جس نے بھی دین میں تفرقہ پیدا کیا اور پارٹی بازی کا شکار ہوگیا اور یہ آیت کریمہ تلاوت ارشاد فرمائی
{ إِنَّ ٱلَّذِینَ فَرَّقُوا۟ دِینَهُمۡ وَكَانُوا۟ شِیَعࣰا لَّسۡتَ مِنۡهُمۡ فِی شَیۡءٍۚ إِنَّمَاۤ أَمۡرُهُمۡ إِلَى ٱللَّهِ ثُمَّ یُنَبِّئُهُم بِمَا كَانُوا۟ یَفۡعَلُونَ }
[سُورَةُ الأَنۡعَامِ: ١٥٩]
ترجمہ:
Muhammad Junagarhi
بےشک جن لوگوں نے اپنے دین کو جدا جدا کردیا اور گروه گروه بن گئے، آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں بس ان کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے حوالے ہے۔ پھر ان کو ان کا کیا ہوا جتلادیں گے۔
Mufti Taqi Usmani
Surely, those who have made divisions in their religion and turned into factions, you have nothing to do with them. Their case rests with Allah alone; then He will tell them what they have been doing.


Leave a comment