*ان تحریکوں اور حزبیوں کا کہنا ہے کہ “ہمارا مسئلہ آل سعود کے ساتھ نہیں ، بلکہ محمد بن سلمان کے ساتھ ہے!”*
🔖
در حقیقت ، ان کی زبان کے زہریلے تیروں اور سینے میں جو بغض کی آگ ہے اس سے آل سعود کا کوئی بھی حکمران محفوظ نہیں رہا ہے
پہلے بادشاہ سے دوسرے بادشاہ تک ، شاہ عبد العزیز سے شاہ فیصل تک ، پھر شاہ عبد اللہ تک ، اور اب محمد بن سلمان کوئی بھی ان کی زبان اور حقد سے محفوظ نہیں ہے
یہ ہمیشہ دہراتے ہیں: “ہمارا مسئلہ آل سعود کے ساتھ نہیں ہے بلکہ ہمارا مسئلہ بادشاہ اور فلاں ولی عہد شہزادے کے ساتھ ہے۔”
🖋️
یہ لوگ جمہوریت اور حزبیت کی گندگی سے لیس قوم پرست لوگ ہیں ۔
اور سلفیت ان سے بری الذمہ ہے۔
✒️
سلفی حضرات آل سعود سے محبت کرتے ہیں اور ان کے بارے میں اپنی زبان سنبھال کر استعمال کرتے ہیں۔
کیونکہ یہی آل سعود ہی تو ہیں جنہوں نے تلوار کیساتھ
توحید اور سلفی منہج عقیدہ اہل سنت کی نصرت کی ہے
حالانکہ سلطنت کی خاطر انہیں ایسا کرنے کی ضرورت نہیں تھی .. !!
لیکن اللہ تعالی جسے چاہتا ہے چن لیتا ہے اور ان سے کام لے لیتا ہے
【گناہوں سے تو کوئی بھی مبرأ نہیں ہے اور نہ ہی غلطیوں سے کوئی پاک ہے
📌
خاص طور پر حکمران طبقہ !
ان کی غلطیوں اور گمراہیوں کا ذکر خود اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا ہے
لیکن اس کے باوجود انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معزول قرار نہیں دیا ہے بلکہ انہی کی قیادت و سیاست کو تسلیم کیا ہے
لہذا صحابہ کو حکم دیا کہ انہی کی سنو اور انہی کی مانو اگرچہ وہ ظلم کریں اور کرپشن کریں پھر بھی انہی کی سنو اور انہی کی مانو 】
🔗
اہل بدعت ہوی پرست نام نہاد دینداروں سے ساری زمین بھی بھر جائے تو بھی اہل سنت صحیح العقیدہ فاسق آدمی سے افضل نہیں ہیں
اہل سنت سلفی العقیدہ فاسق شخص سے بھی ہر پہلو سے محبت کی جائے گی
اور اس کے عیب کا پردہ رکھا جائے گا اور پوشیدہ طور پر اسے نصیحت کی جائے گی۔
🔖
جبکہ یہ تو آل سعود ہیں جوکہ اس دور کے بہترین حکمران ثابت ہوئے ہیں
📍ارے حزبیو اور قوم پرستوں سیاسیوں جمہوریوں
تمہاری ٹینشن آل سعود کے ساتھ نہیں ہے
بلکہ آل سعود کے سلفی عقیدے کے ساتھ ہے
اللہ تمہیں دنیا و اخرت میں ذلیل کرے
کتبه / احمد محمد سید آل حله
ترجمہ/ أبوالحسن خالد محمود الحذيفي مع تصرف يسير

Leave a comment