سرحد کے محافظ سپاہی کی فضیلت


سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ :
” ایک دن اور ایک رات کا پہرہ دینا ایک ماہ کے رزوں اور قیام اللیل ( نوافل ) سے افضل ہے ۔
اور اگر ( وہ پہرہ دینے والا اسی دوران دشمن کے وار سے یا اپنی طبعی موت ) فوت ہوجائے تو اس کا ہر وہ عمل ( بشمول پہرہ وجہاد اور دیگر تمام نیک اعمال ) جوکہ وہ (ان دنوں میں) کر رہا تھا اسے جاری رکھا جاتا ہے ( تاکہ ان تمام اعمال کا اجر و ثواب لگاتار بلا ناغہ مرنے کے بعد اسے ملتا رہے ) ۔
اور اس کا ( قبر میں جنت سے ) رزق جاری کر دیا جاتا ہے۔
اور اسے ( قبر میں عذاب اور منکر نکیر کے سوالات کی ) آزمائش سے محفوظ کر دیا جاتا ہے۔

📚 صحیح مسلم 1913

Leave a comment