ذکر الہی سے غفلت کا انجام

*انسان پر شیطان سب سے پہلی بیڑی اسطرح لگاتا ہے کہ زبان کو ذکر ( الہی ) سے جکڑ دیتا ہے لہٰذا جب زبان جکڑی دی جاتی ہے تو اعضاء قابو میں آجاتے ہیں ۔*
🔖
اللہ تعالٰی کا فرمان ہے کہ
{ ٱسۡتَحۡوَذَ عَلَیۡهِمُ ٱلشَّیۡطَـٰنُ فَأَنسَىٰهُمۡ ذِكۡرَ ٱللَّهِۚ  ۔۔۔ }
ان پر شیطان نے غلبہ حاصل کرلیا ہے، اور انہیں اللہ کا ذکر بھلا دیا ہے
[سُورَةُ المُجَادلَةِ: ١٩]
🔖
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
شیطان انسان کے دل پر چمٹ کر قابض ہوتا ہے پس جب وہ اللہ تعالی کا ذکر کرتا ہے تو( شیطان ) سکڑ کر پیچھے ہٹ جاتا ہے اور جب وہ ( اللہ کے ذکر سے ) غافل ہوتا ہے تو وسوسہ پیدا کرتا ہے۔
✒️
رواه البخاري تعليقا و صححه الحاكم وقال: على شرط الشيخين و وافقه الذهبي.

Leave a comment