*یہ جو سب کچھ ابھی ہو رہا ہے*
اسی تحریکی جذبہ جہاد کا ہی تو نتیجہ ہے جسے دشمن نے اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے بڑے شاطرانہ انداز میں خوب استعمال کیا ہے
لہٰذا اب مزید کیا فتوحات کرنا چاہتے ہیں آپ ؟!!
اپنے ہوش کے ناخن لیں
یہ ” دعاة علی أبواب جهنم ” کا فتنہ ہے جس کی طرف ہر جذباتی شخص کھنچا چلا جا رہا ہے جبکہ شرعی حکم یہ کہ ” تلزم جماعة المسلمين وإمامهم ” اپنی ریاست اور سربراہان مملکت کو لازم پکڑ لو ۔
مگر شیطان نے ایسا گمراہ کیا ہے جہنم کے ایندھن کے لئے کہ یہی لوگ جنہیں اپنی اپنی ریاستوں اور اداروں کے ساتھ صف بکف کھڑا ہونا چاہیئے تھا وہ اور ہر سیاسی و مذہبی لیڈر سے کوسوں دور رہنا تھا تاکہ آگ کا ایندھن بننے سے بچا جا سکے مگر الٹا اپنی ریاست اور اداروں سے بدگمان ہوکر اپنی تباہی کو دعوت دے رہے ہیں اور مزید جہنم کے ایندھن کے داعیوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
الله المستعان وعليه التكلان ولاحول ولاقوة إلا بالله العلي العظيم.


Leave a comment