س: کیا میرے لیے جائز ہے کہ میں فقہ حنبلی کی تقلید کروں؟

فضيلة الشيخ صالح الفوزان حفظه الله تعالى سے تقلید شخصی کے متعلق سوال کیا گیا 【 فتاوی الحرم المكي- دروس التفسير 】

س: کیا میرے لیے جائز ہے کہ
میں فقہ حنبلی کی تقلید کروں جبکہ
میں اپنے ملک میں فقہ شافعی کی تقلید کرتاہوں؟
جواب:@
  میرے بھائی!
آپ پر کسی کی تقلید واجب نہیں ہے
نہ شافعی ، نہ  حنبلی ، نہ حنفی یا مالکی
کسی بھی مکتب فکر کی تقلید فرض نہیں ہے۔
آپ پر واجب یہ ہے کہ
آپ اس چیز کی اتباع کریں جس پر دلیل ہے ۔
اس قول کی پیروی فرض ہے جس پر
اللہ کی کتاب
اور اس کے رسول کی سنت سے دلیل ہے
ہم اسی ( قول ) کو لیں گے ۔
چاہے وہ ( قول ) فقہ حنبلی کا ہو یا شافعی فقہ کا
یا مالکی فقہ کا ہو یا حنفی فقہ کا ۔

  پیروی جس چیز کی کی جائے گی ( واجب الاتباع ) وہ دلیل ہے ۔
【 یہ اس وقت ہے جب آپ صاحب علم ہوں
آپ دلیل اور استدلال جانتے ہوں 】

رہی بات کہ اگر آپ عامی ہیں تو پھر
( آپ پر واجب ہے کہ )
آپ کسی ایسے صاحب علم سے ( مسائل )پوچھیں
جو کہ ثقہ ہو
پس آپ اس کے قول کو لیں
جیساکہ اللہ عزوجل نے فرمایا:
{ ۔ ۔ ۔ فَسۡـَٔلُوۤا۟ أَهۡلَ ٱلذِّكۡرِ إِن كُنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ }
[سُورَةُ الأَنبِيَاءِ: ٧]

Leave a comment